Loading
ملیر کینٹ پولیس نے دو سال قبل قتل کیے جانے والے سابق یوسی چئیرمین کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے 20 فروری 2024 کو بھٹائی آباد یو سی 9 بختاور گوٹھ کے سابق یوسی چیئرمین صابر علی مگسی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، واقعے سے قبل دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، معمولی تلخ کلامی کے دوران فائرنگ شروع ہوئی، جس میں صابر علی گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔
تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ مقتول کسی مقامی مسئلے کے سلسلے میں علاقے میں موجود تھا کہ اس دوران جھگڑا ہوا تھا، ملیر کینٹ پولیس نے صابر علی مگسی کے قتل کا مقدمہ الزام نمبر 81/2024 بجرم دفعات 147/148/149/302/324/34 PPC کے تحت درج کیا تھا۔
ملزم محمد طارق عرف سلمان مہر کو تفتیش کیلئے شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے۔ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل