Loading
پنجاب کے ضلع سرگودھا کی پولیس نے نہر سے ملنے والی نامعلوم خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگا لایا۔
رپورٹ کے مطابق ضلعی پولیس ترجمان نے کہا کہ سرگودھا پولیس کو 4 روز قبل بھلوال کے قریب نہر سے ایک خاتون کی گلا کٹی لاش ملی جس کی شناخت کے لیےمقتولہ کے فنگر پرنٹس لےکر نادرا کے تیار کیے گئے فیملی ٹری کی مدد لی گئی۔
مقتولہ کی شناخت ہوتے ہی اس کے شوہر کو شک کی بنیاد پرحراست میں لیا گیا، دوران تفتیش مقتولہ کے شوہر نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنے بھائی کی مدد سے تیز دھار آلے سے بیوی کا گلا کاٹ کر اسے نہر میں پھینکا تھا۔
ملزم نے پولیس کو بتایا کہ دوسری شادی کے لیے اپنی پہلی بیوی کا قتل کیا جب کہ قتل کے اگلے ہی دن دوسرا نکاح بھی کرلیا تھا۔
پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل