Saturday, June 13, 2026
 

امریکا کیساتھ اسلام آباد میمورنڈم پر دستخط کب ہوں گے؛ ایران نے بتادیا

 



امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب کے وقت اور مقام کے بارے میں متضاد دعوے سامنے آئے ہیں جس کے بارے میں ایران کا بھی مؤقف سامنے آگیا۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی میں تیار کیا گیا "اسلام آباد میمورنڈم" بنیادی طور پر جنگ کے خاتمے پر مرکوز ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس مجوزہ معاہدے کے مسودے پر دستخط کے حتمی وقت کا تعین ابھی نہیں ہوا اس لیے اس حوالے سے حتمی اعلان کا انتظار کرنا ہوگا۔ اگرچہ کل اس دستاویز پر دستخط نہیں ہوں گے تاہم آئندہ چند روز میں ایسا ہونے کا امکان موجود ہے۔ ترجمان اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ اصل مسئلہ مخالف فریق کے متضاد بیانات سمیت غیر یقینی اور غیر مستحکم پالیسیاں کے باعث اس عمل سے متعلق کسی بھی پیش رفت پر محتاط رہنا ضروری ہے۔ خیال رہے کہ ثالثی پاکستان اور فریق امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد میمورنڈم پر دستخط آئندہ 24 گھنٹوں میں کسی وقت ممکن ہیں اور شاید دستخطی تقریب جنیوا منعقد کی جائے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو روز قبل اعلان کیا تھا کہ ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط اس ہفتے کے آخر میں یورپ کے کسی ملک میں ہوں گے جس میں میری نمائندگی نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے۔ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سوئٹزرلینڈ نے باضابطہ طور پر امریکا اور ایران کو دستخطی تقریب کی میزبانی کے لیے پیشکش کی ہے تاہم دونوں ممالک کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔ تاحال امریکا ایران مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کرنے کی تقریب کے انعقاد کے وقت اور مقام کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل