Saturday, June 13, 2026
 

دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہونے کے بعد انگلش کپتان بین اسٹوکس کا بڑا قدم!

 



انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم سے باہر کیے جانے کے بعد ڈرہم کے ساتھ ٹریننگ شروع کر دی۔ انگلینڈ کے کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر کو گزشتہ ہفتے لارڈز ٹیسٹ جیتنے کے بعد ٹیم کرفیو ضوابط کی خلاف ورزی پر دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ کیویز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ بدھ سے اوول کے میدان میں شروع ہوگا۔ تاہم، بین اسٹوکس پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔ رپورٹس کے مطابق بین اسٹوکس اور ان کے ساتھی کھلاڑی گَس ایٹکنسن پیر کی علی الصبح لندن کے ایک نائٹ کلب میں پیش آنے والے ایک واقعے میں ملوث پائے گئے تھے، جہاں ان کا سامنا سیراسنز کے ایک رگبی کھلاڑی سے ہوا۔ اس واقعے کے بعد گَس اٹکنسن کو بھی ٹیم سے عارضی طور پر الگ کر دیا گیا ہے جبکہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل