Loading
امریکا نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بحیرۂ عمان میں بھارتی آئل ٹینکرکی تباہی پرمذمت کے خواہش مند بھارت کو امریکا نے ایک بار پھر دھمکی دے دی ہے۔
عالمی جریدہ بلوم برگ کے مطابق بھارت کے احتجاج کے باوجود امریکا نے آبنائے ہرمز کی بندش پراپنے موقف کا بھر پور دفاع کیا ہے۔ بھارتی وزیرخارجہ سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ نے بھارت کو دوٹوک الفاظ میں کہا کہ امریکی فوج کا حکم ماننا پڑے گا۔
آبنائے ہرمزمیں خلاف ورزی پر بھارتی بحریہ جہاز پرامریکی حملے سے 3افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھارتی حکومت کی ناکامی پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب ملک کا وزیراعظم نااہل ، کمزور اور کمپرومائز ہو تو ملک کی ایسے ہی ہزیمت ہوتی ہے۔
بھارتی اپوزیشن لیڈرراہول گاندھی نے کہا کہ مودی نے عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل