Loading
بارش کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کے قریب ہے، جس کے پیش نظر پنجاب میں موسم بدلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرد آلود ہوائیں اور بارش برسانے والا موسمی سسٹم پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کے باعث آئندہ چند روز کے دوران مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال تبدیل ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ شام کے وقت کچھ بادل بھی آ سکتے ہیں۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ آج سینٹرل اور اپر پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان موجود ہے۔ لاہور میں بھی کل ہلکی بارش متوقع ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کسی حد تک کمی آسکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق آج سے لے کر 20 جون تک سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس دوران بعض علاقوں میں دھوپ جبکہ بعض مقامات پر بارش متوقع ہے، جس کے باعث موسم میں وقفے وقفے سے تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 16، 17 اور 18 جون کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں نسبتاً تیز بارش کا امکان ہے۔
آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل