Loading
فیفا ورلڈکپ 2026 میں نیدرلینڈز کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد جاپانی شائقین نے ایک بار پھر اپنے مثالی رویے سے دنیا بھر کی توجہ حاصل کر لی۔
ٹیکساس کے ڈیلاس اسٹیڈیم میں میچ ختم ہونے کے بعد جہاں بیشتر تماشائی واپس روانہ ہو گئے وہیں جاپانی مداح اپنی نشستوں کے اطراف صفائی میں مصروف نظر آئے۔
کھیلوں کے مقابلوں کے بعد عموماً اسٹیڈیم میں کھانے کے ڈبے، خالی کپ اور دیگر کچرا بکھرا رہ جاتا ہے لیکن جاپانی شائقین نے روانگی سے قبل تمام فضلہ جمع کر کے اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیا۔
Japan fans clean up after the game with the help of @Jaboowins! pic.twitter.com/JufyGy3Yn2
— FOX 4 NEWS (@FOX4) June 14, 2026
یہ روایت جاپان کے مداحوں کے لیے نئی نہیں کیونکہ وہ 1998، 2018 اور 2022 کے ورلڈ کپ سمیت متعدد دیگر عالمی مقابلوں میں بھی اسی طرز عمل کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔
ماہرین کے مطابق جاپانی ثقافت میں صفائی اور نظم و ضبط کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔
Japanese fans brought their own trash bags and stayed behind after the World Cup match to help clean up the stadium. pic.twitter.com/fKVRIgdMhA
— Breaking911 (@Breaking911) June 15, 2026
بچپن سے سکھائی جانے والی یہ اقدار انہیں ہر جگہ صفائی برقرار رکھنے اور مقام کو ویسا ہی چھوڑنے کی ترغیب دیتی ہیں جیسا وہ انہیں ملا ہو۔
The reason Japan fans clean the stadium after each game. Respect. ???????????? pic.twitter.com/o9qJUOLefY
— FIFA (@FIFAcom) June 15, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل