Monday, June 15, 2026
 

اے ٹی سی؛ سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری برقرار، پی ٹی آئی کے کئی رہنما اشتہاری قرار

 



انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔ پی ٹی آئی کے 4 اکتوبر احتجاج کے دوران پولیس اہلکار کی شہادت سے متعلق مقدمے کی سماعت اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ سماعت کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے۔ عدالت نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، عامر مغل، حفیظ الرحمن اور دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دیے جانے کا حکم بھی برقرار رکھا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی عدالت میں پیش ہوئے، جس کے بعد ان کی حد تک مقدمے کا ٹرائل جاری رکھا گیا۔ عدالت میں آج استغاثہ کے گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے اور مقدمے کی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔ یاد رہے کہ یہ مقدمہ 4 اکتوبر کے احتجاج کے دوران ایک پولیس اہلکار کی شہادت کے واقعے سے متعلق درج کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف یہ مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ نون میں درج ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل