Sunday, July 07, 2024
 

کراچی، سپرہائی وے پر ٹریفک حادثے میں دادی اور پوتا جاں بحق

 



  کراچی: شہر قائد کے علاقے سپرہائی وے پر ٹریفک حادثے میں خاتون اور ان کا پوتا جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سپرہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب 60سالہ مریم اپنے ڈیڑھ سالہ پوتے صارم کے ساتھ سڑک عبور کر رہی تھی کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر دادی اور پوتا جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ٹیم نے دونوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی ، متوفیہ دادی اور پوتا پرانی سبزی کے عقب کے رہائشی تھے۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل