Sunday, July 07, 2024
 

عمران خان اور تحریک انصاف کیخلاف کارروائی کی خبر پرانی ہے،عظمیٰ بخاری

 



 لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے  کہ بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کے خلاف کارروائی کی خبر پرانی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان  میں کہا ہے کہ اس پرانی خبر کو دوبارہ سے بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

وزیراطلاعات  کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف پنجاب حکومت کو ایک درخواست موصول ہوئی تھی  جس کی بنیاد پر پنجاب کابینہ نے کارروائی کے لیے وزارت داخلہ پنجاب کو درخواست ریفر کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اب وزارت داخلہ پنجاب اس درخواست پر غور و فکر کر رہی ہے کہ بانی تحریک انصاف کے خلاف کن دفعات کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف پنجاب حکومت نے ابھی مزید کوئی نئی کارروائی نہیں کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل