Tuesday, June 16, 2026
 

تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شریک ہونے کا فیصلہ

 



پاکستان تحریک انصاف پنجاب نے صوبائی اسمبلی میں بجٹ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ  کرلیا۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی اجلاس میں بھرپور شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام ارکان پنجاب اسمبلی آج اڈیالہ جیل کے باہر نہیں بجٹ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں عوام کی بھرپور نمائندگی کی جائے گی ۔اپوزیشن بجٹ اجلاس میں عوامی ایشو کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی رہائی سمیت دیگر ایشو پر احتجاج کرے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل