Tuesday, June 16, 2026
 

لبنان میں رپورٹنگ کے دوران صحافی اسرائیلی حملے کی زد میں آگیا، ویڈیو وائرل

 



بیروت: لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی حملوں کی کوریج کے دوران ایک صحافی زخمی ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی نشریاتی ادارے پریس ٹی وی سے وابستہ صحافی ہادی حطیط اسرائیلی حملے کے نتیجے میں شیل کے ٹکڑوں (شریپنل) کی زد میں آ گئے۔ رپورٹس کے مطابق ہادی حطیط جنوبی لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں پر رپورٹنگ کر رہے تھے اور اسی دوران حملے کے نتیجے میں زخمی ہو گئے۔ صحافی کا کہنا ہے کہ وہ موقع پر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے اور ان کے جسم پر واضح طور پر پریس جیکٹ موجود تھی، جس کے باوجود وہ حملے کی زد میں آ گئے۔ ذرائع کے مطابق زخمی صحافی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ https://www.aljazeera.com/news/liveblog/2026/6/16/iran-war-live-trump-says-mou-with-tehran-signed-electronically واقعے کے بعد صحافتی حلقوں اور میڈیا تنظیموں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ جنگی اور تنازعات والے علاقوں میں صحافیوں کی حفاظت کے حوالے سے ایک بار پھر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جبکہ بین الاقوامی ادارے صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دے رہے ہیں۔ لبنان اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران متعدد صحافی پہلے بھی حملوں اور فائرنگ کے واقعات کا نشانہ بن چکے ہیں، جس کے باعث خطے میں میڈیا نمائندوں کے لیے فرائض کی انجام دہی مزید خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل