Loading
گجرات کے تھانہ ککرالی کی حدود میں واقع علاقے بزرگووال میں گھریلو جھگڑے کے دوران تین افراد کے قتل کی افسوسناک واردات پیش آئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم قاضی نعمان ارشد نے فائرنگ کر کے اپنے سگے بھائی، بھابھی اور پھوپھا کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت 33 سالہ سفیان، 31 سالہ رمشہ اور 65 سالہ منور حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعہ معمولی گھریلو تنازع کے نتیجے میں پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزم کو مقامی دیہاتیوں کی مدد سے بروقت گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ڈی پی او گجرات اختر فاروق نے کہا ہے کہ اس سفاک قتل میں ملوث ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل