Tuesday, June 16, 2026
 

تیزاب گردی پر خلیل الرحمان قمر کا نامناسب بیان، حنا پرویز بٹ کا سخت ردعمل

 



پنجاب اسمبلی کی رکن اور خواتین تحفظ اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے تیزاب گردی سے متعلق ریمارکس کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بیانات خواتین پر تشدد کے خلاف جاری جدوجہد کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ حنا پرویز بٹ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ تیزاب گردی کے متاثرین صرف جسمانی نہیں بلکہ زندگی بھر کے ذہنی اور سماجی صدمے کا سامنا کرتے ہیں، اس لیے اس نوعیت کے جرائم کو ہلکے انداز میں پیش کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ ان کے مطابق معاشرے میں ایسے رویے متاثرین کے لیے انصاف کے راستے مزید مشکل بنا دیتے ہیں۔ ٹی وی پروگرام کے دوران ہونے والی گفتگو میں جب تیزاب حملوں کا ذکر کیا گیا تو خلیل الرحمان قمر نے کہا تھا کہ یوں بات کی جا رہی ہے جیسے ’’مرد اپنی جیبوں میں تیزاب کی بوتلیں لے کر چلتے ہیں۔‘‘ اس جملے پر حنا پرویز بٹ نے وہیں موقع پر بھی اعتراض کیا اور بعد ازاں سوشل میڈیا پر بھی اس موقف کو دہرایا۔ دنیا نیوز کے ایک پروگرام میں شریک تھی، وہاں میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے بات کر رہی تھی، تیزاب گردی پر بات ہوئی تو خلیل الرحمان قمر نے جو بولا اس پر میں حیران اور پریشان ہو گئی۔ کہنے لگے “آپ تو ایسے بات کر رہی ہیں جیسے ہم مرد حضرات جیب میں تیزاب کی بوتلیں لیکر باہر نکلتے ہیں”۔… pic.twitter.com/niT5kCCVTM — Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) June 14, 2026 اپنے سوشل میڈیا بیان میں انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی سوچ معاشرے میں خواتین کے خلاف تشدد کو معمولی بنانے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کے درد کو سمجھنے کے بجائے اسے طنز یا عمومی بحث میں بدل دینا انتہائی غیر ذمے دارانہ رویہ ہے۔ حنا پرویز بٹ نے مزید کہا کہ تیزاب گردی جیسے واقعات محض نظریاتی یا مباحثی موضوع نہیں بلکہ ایک تلخ سماجی حقیقت ہیں، جن کے لیے سخت قانون سازی، بہتر عملدرآمد اور اجتماعی شعور کی ضرورت ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل