Loading
جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے علاقے میں دلہن کے قتل کے کیس میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے مقتولہ کے بھائی کو گرفتار کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ چھ روز قبل پیش آیا تھا جس نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا تھا۔
ایس ایس پی جیکب آباد کے مطابق گرفتار ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے اور اسے سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث مرکزی ملزم سمیت مزید چار افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزم اپنی بہن کی شادی اپنے دوست سے کرانا چاہتا تھا، تاہم انکار اور خاندانی تنازع کے بعد یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل