Loading
وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف بینچ سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا
پی ٹی سی ایل پنشنرز کیس کی سماعت کرتے ہوئے وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف کیس سننے کے لیے بڑا بینچ تشکیل دینا ضروری نہیں ہے۔
چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی، اس دوران پی ٹی سی ایل ملازمین کی جانب سے سابق جج شوکت عزیز صدیقی عدالت میں پیش ہوئے۔
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے اس معاملے میں فیصلہ دیا تھا جبکہ وفاقی آئینی عدالت کا موجودہ 2 رکنی بینچ اس کیس کی سماعت کر رہا ہے۔
اس موقع پر چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ اس حوالے سے عدالت کے متعدد فیصلے موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بے فکر رہیں، ہمارا یہ 2 رکنی بینچ ہی کافی ہے ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سماعت کے لیے بڑے بینچ کی ضرورت نہیں۔
بعد ازاں عدالت نے پی ٹی سی ایل ملازمین سے متعلق تمام مقدمات کو یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ یہ سماعت چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل