Wednesday, June 17, 2026
 

امیشا پٹیل کا پاکستان میں مداحوں سے متعلق بے بنیاد دعویٰ جگ ہنسائی کا سبب بن گیا

 



بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل ایک بار پھر اپنے متنازع اور بے بنیاد بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔ اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا کہ فلم ’غدر: ایک پریم کتھا‘ کی ریلیز کے بعد انہیں پاکستان سے غیرمعمولی محبت اور پذیرائی ملی تھی۔ امیشا پٹیل کے مطابق پاکستانی خواتین ان کا فون نمبر تلاش کرکے ان سے رابطہ کرتی تھیں اور بعض اوقات جذباتی انداز میں گفتگو بھی کرتی تھیں۔ اداکارہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ فلم میں ان کے کردار ’سکینہ‘ کی مقبولیت اس قدر تھی کہ کئی پاکستانی خاندانوں نے اپنی بیٹیوں کا نام بھی سکینہ رکھ دیا۔         View this post on Instagram                       امیشا پٹیل کے اس بیان پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر مختلف اوقات میں پابندیاں رہی ہیں اس لیے ایسے دعوے بے بنیاد ہیں۔ ایک صارف نے طنز کیا کہ ’یہ شکل دیکھ کر ہی رونا رہ گیا تھا‘ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی عائد ہے اور کسی کے پاس فالتو وقت بھی نہیں انہیں دیکھنے کا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل