Thursday, June 18, 2026
 

وفاقی وزیر بحری امور کا کاروباری برادری کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان

 



وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کاروباری برادری کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا۔ کراچی پورٹ کا مالی سال 2026-27 کے لیے 5 فیصد مجوزہ ٹیرف اضافہ منجمد کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کے مطابق ٹیرف فریز ہونے سے درآمد و برآمد کنندگان کو 500 ملین روپے سے زائد ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے بلیو اکانومی وژن کے تحت کاروباری طبقے کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے، ٹیرف منجمد کرنے کا مقصد تاجروں اور صنعتکاروں کے اخراجات میں کمی لانا ہے۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ برآمدات، تجارت اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ کے پی ٹی ٹیرف فریز کرنے سے بندرگاہی لاگت میں استحکام اور تجارت کو فروغ ملے گا۔ وفاقی وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کا تسلسل، تاجروں کو مزید سہولتیں دینے کا عزم ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل