Loading
پنجاب میں 16 سال سے زائد عمر کے نوجوانوں کے لیے جوونائل پرمٹ کی سہولت متعارف کرادی گئی جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت نوجوانوں کو محفوظ اور قانونی ڈرائیونگ کی طرف راغب کرنے کے لیے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔
اب نوجوانوں کو موٹرسائیکل چلانے کے لیے 18 سال کی عمر تک انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
16 سے 18 سال عمر کے نوجوانوں کے لیے جوونائل پرمٹ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے، جس کے تحت وہ مقررہ شرائط پوری کرنے کے بعد موٹرسائیکل چلانے کے مجاز ہوں گے۔
16 سال سے 17 سال عمر کے نوجوانوں کے لیے جوونائل پرمٹ فیس 1,000 روپے جبکہ 17 سال سے 18 سال عمر کے نوجوانوں کے لیے فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ 16 سے 18 سال عمر کے جوونائل پرمٹ ہولڈرز موٹرسائیکل 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار پر نہیں چلا سکیں گے۔ نوجوانوں کی حفاظت اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے والدین یا گارڈین کی اجازت کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
جوونائل پرمٹ کے حصول کے لیے آنے والے تمام نوجوانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے والدین یا قانونی گارڈین کو ساتھ لے کر لازمی آئیں، والدین یا گارڈین شناختی کارڈ کی کاپی اور ایک عدس فوٹو بھی ااتھ لائیں گیں
سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں میں ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے رجحان کو فروغ دینا، ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنانا اور سڑکوں پر محفوظ سفر کے کلچر کو مضبوط بنانا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل