Loading
موٹروے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے قیمتی زیورات اور سامان سے بھرا بیگ تلاش کرکے مالک کے حوالے کر دیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق گوادر کے قریب موٹروے پولیس کو لاوارث بیگ ملا جس میں موجود 22 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات بحفاظت اصل مالک تک پہنچا دیے گئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور مقامی ذرائع کی مدد سے اصل مالک کا سراغ لگایا گیا اور تمام قانونی مراحل کے بعد سامان واپس کر دیا گیا۔
لاکھوں روپے مالیت کے زیورات کی محفوظ واپسی پر مالک نے موٹروے پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا اور افسران کی دیانتداری کو سراہا۔
ڈی آئی جی ویسٹ زون بلوچستان ڈاکٹر قریش خان نے متعلقہ افسران کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل