Thursday, June 18, 2026
 

عمران خان تک فیملی اور ذاتی معالج کی رسائی اور شفا اسپتال میں شفٹ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت  

 



بانی پی ٹی آئی تک فیملی اور ذاتی معالج کی رسائی اور شفا اسپتال میں شفٹ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت  کے دوران وکیل کی  جانب سے عدالت سے جلد سماعت کی استدعا کر دی گئی۔ کیس کی سماعت کے دوران وکیل عزیز بھنڈاری نے کہا ساڑھے تین ماہ ہو چکے جس کے خلاف اپیل میں آئے ہیں، ایک ماہ تک اپیل سپریم کورٹ میں پڑی ہوئی رہی رجسٹرار نے نمبر نہیں لگایا، دو ماہ ہو گئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کا وکالت نامہ نہیں آیا،جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے آج آپ وکالت نامی جمع کروا رہے ہیں؟، وکیل نے کہا شروع میں اپیل وکالت نامہ نا ہونے کی وجہ سے اسپیشل اٹارنی کے زریعے دائر کی تھی۔ جسٹس شاہد بلال نے ریمارکس دیے آئندہ ہفتے بینچ دستیاب نہیں ہو گا، وکیل نے کہااس کیس میں تاریخ جلدی کی دے دیں، عدالت نے ریمارکس دیے  اگر جلدی ہے تو جلد سماعت کی درخواست دائر کر دیں،  کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی گئی.

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل