Sunday, June 21, 2026
 

اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی خاتون سے بدسلوکی، ویڈیو وائرل ہوگئی

 



وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں خاتون کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور ہاتھا پائی کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد واقعہ توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں سول کپڑوں میں ملبوس افراد کو ایک خاتون کو زبردستی پولیس وین میں بٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق خاتون پر علاقے میں بھیک مانگنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، تاہم ویڈیو میں کارروائی کے دوران کوئی لیڈی کانسٹیبل موجود نظر نہیں آتی، ویڈیو منظر عام پر آنے کے باوجود وفاقی پولیس افسران کی جانب سے کاروائی نہ ہو سکی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل