Wednesday, June 24, 2026
 

کراچی، شاہ لطیف ٹاؤن میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

 



شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے بچہ جیل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار کو تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل