Loading
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ معروف کرکٹر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے مرحوم کے اہل خانہ سے ملاقات کی، شعیب اختر (بھائی)، مرحوم کے بیٹے حمزہ شاہد اور دیگر سوگواران سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، انہوں نے شاہد اختر مرحوم کے ایصالِ ثواب، درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعاکی۔
اس موقع پر عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ غم کی اس گھڑی میں شعیب اختر اور ان کے خاندان کے دکھ میں برابر شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل