Wednesday, July 01, 2026
 

کراچی، فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق، خاتون زخمی

 



شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے فائرنگ اور ٹریفک حادثے کے دو الگ الگ واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ چھیپا حکام کے مطابق مچھر کالونی کی محمدی کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی اہلیہ بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئیں۔ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی خاتون کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی خاتون کی شناخت رابعہ کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب نشتر روڈ کے علاقے بھیم پورہ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں تیز رفتار موٹرسائیکل سوار سڑک کنارے کھڑے منی ٹرک سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے موٹرسائیکل سوار کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 30 سالہ سمیر کے نام سے ہوئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل