Tuesday, June 30, 2026
 

افغان طالبان کے معاشی ترقی کے دعوے غلط ثابت

 



افغان طالبان کی ناقص پالیسیوں کے باعث افغانستان میں شہری معاشی بدحالی  کا شکار ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے مقامی اخبارہشت صبح نے افغان عوام کی حالت زار کو آشکار کیا کہ عام افغان شہری ایک وقت کا کھانا بھی نہیں خرید سکتے۔ کابل کے شہریوں کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم کے بہترمعیشت کے دعوے لوگوں کی روزمرہ زندگی کی حقیقتوں سے مطابقت نہیں رکھتے طالبان نے خواتین کوپابندیوں میں جکڑ کر اور انہیں معاشی سرگرمیوں سےنکال کرافغان معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔ افغان مزدوروں کا کہنا ہے کہ طالبان کومعاشی ترقی کی بات کرنے سے پہلےعوام سے پوچھنا چاہیےکہ کیا وہ خوشحال ہیں؟ طالبان رجیم میں روزگار کےمواقع انتہائی محدود جبکہ بیرونی سرمایہ کاری کیلئے بھی ضروری سہولیات موجود نہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل