Loading
پیٹرولیم قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات کم کرنے کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے استحکام کے لیے خصوصی فنڈ قائم کردیا گیا۔
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم پرائسز اسٹیبلائزیشن فنڈ قائم کر دیا، وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں پیٹرولیم پرائسز اسٹیبلائزیشن فنڈ قائم کیا گیا۔
وزارت خزانہ فنڈ کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، فنڈ کے تمام وسائل وفاق کے پبلک اکاؤنٹ میں جمع ہوں گے۔
پیٹرولیم پرائسز اسٹیبلائزیشن فنڈ کے لیے الگ اکاؤنٹنگ ہیڈ مختص کر دیا گیا، وزارت خزانہ، پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا فنڈ کے آپریٹنگ طریقہ کار طے کریں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فنڈ کے انتظامی اور مالیاتی قواعد الگ سے منظور کیے جائیں گے، حکومت کا ایندھن کی قیمتوں کے استحکام کے لیے نیا مالیاتی میکنزم متعارف کرایا گیا، اوگرا اور وزارت خزانہ فنڈ کی گورننس اور آپریشنل فریم ورک تیار کریں گے۔
اسٹیٹ بینک، صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو فنڈ کے قیام سے آگاہ کر دیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل