Wednesday, July 01, 2026
 

لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ، ذرائع

 



چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں ایک اور خاتون جج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کا فیصلہ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سپریم کورٹ میں تعیناتی اگلے ماہ میں ہوگی جبکہ سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی اگلے ماہ 8 اگست کوریٹائر ہوجائیں گی۔ ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی کی جگہ لاہور سے جج سپریم کورٹ میں تعینات کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس عالیہ نیلم کی سپریم کورٹ تعیناتی کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیلئے تین ناموں جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہباز علی رضوی کے ناموں پر غور ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل