Loading
جماعت اسلامی نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سخت مذمت کی ہے۔
پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر جماعت اسلامی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام دشمنی قرار دیا ہے۔ ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافہ بے شرمی و ہٹ دھرمی کی انتہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیوی کے نام پر ٹیکسز کم کیے جا رہے ہیں اور نہ ہی حکمران اپنی عیاشیوں سے دستبردار ہونے کو تیار ہیں۔ مڈل کلاس اور غریب کو قربانی کا بکرا بنانا افسوسناک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج شروع ہونے والے دو روزہ مرکزی شوریٰ اجلاس میں مشاورت کے بعد بڑے پیمانے پر عوامی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔
جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام پر بوجھ قرار دیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل