Loading
موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے سندھ اسمگل کی جانے والی گندم کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔
ترجمان موٹروے پولیس سینٹرل ریجن کے مطابق ایم فائیو پر اُچ شریف کے قریب ایک مشتبہ ٹریلر کو روکا گیا۔ تلاشی کے دوران ٹریلر سے 42.3 ٹن گندم برآمد ہوئی۔
برآمد ہونے والی گندم کی مالیت تقریباً 42 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ یہ ٹرک بغیر کسی اجازت نامے کے گندم پنجاب سے گھوٹکی منتقل کر رہا تھا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس نے کارروائی مکمل کرتے ہوئے ٹریلر، گندم اور ڈرائیور کو محکمہ خوراک کے حوالے کر دیا۔
محکمہ خوراک نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کے لیے مقدمہ درج کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل