Saturday, July 11, 2026
 

کراچی؛ 11 سالہ مغوی بچہ بازیاب، اغوا کار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

 



سعودآباد میں 11 سال بچے کے اغوا کا مقدمہ سعودآباد تھانے میں والد  کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ پولیس نے چھاپا مارکر بچے کو بازیاب کرالیا تاہم اغوا کار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تھانہ سعود آباد میں درج مقدمہ نمبر  218 سال 26میں اغوا برائے تاوان اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ بچے کو مسلح ملزمان کار میں اسلحہ کے زور پر بیٹھا کر لے گئے تھے ۔ مقدمہ کے متن کے مطابق میں مدعی نے بتایا کہ سعود آباد میں  فیملی کے ہمراہ رہائش پذیر ہوں  اور ڈینٹسٹ کا کام کرتا ہوں۔ 10 جولائی پونے 2 بجے میرے مرحوم بیٹے جو کہ دو ہفتہ قبل انتقال کر گیا تھا، اس سلسلے میں گھر پر قرآن خانی چل رہی تھی تو میرے  2 بیٹے اور میری بھانجی میرے پاس آئیں اور مجھ سے چیز خریدنے کے پیسے لیکر گئے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ دیر بعد میر ابیٹا اور میری بھانجی آئیں اور کہا کہ ایک کار پر کچھ لوگ میرے 11 سالہ بیٹے کو اغوا کر کے لے گئےہیں۔ پولیس نے مدعی کے بیان کی روشنی میں مقدعہ درج کرکے تفیشش شروع کی۔ایس ایچ او سعود آباد عتیق الرحمن نے بتایا کہ پولیس نے سی سی ٹی وی مدد سے واقعے میں ملوث مبینہ کار برآمد کرلی اور ایک مقام پر چھاپا مارکر اغواا کیے جانے والے بچہ کو بازیاب کرالیا تاہم اس کارروائی میں ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل