Wednesday, July 15, 2026
 

وزیراعظم کو کابینہ کے اعتماد کے بغیر جلدی فیصلے کرنے کا اختیار دیا جائے، قائمہ کمیٹی

 



قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری نے تجویز دی ہے کہ وزیراعظم کو کابینہ کے مکمل اعمتاد کے بغیر فوری نوعیت کے معاملات میں جلد فیصلے کرنے کے لیے اختیار دیا جائے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس ہوا جہاں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ترمیمی بل 2026 کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن سحر کامران کی جانب سے بل پر تحفظات کا اظہار کیا گیاجبکہ چیئرمین کمیٹی سمیت دیگر ارکان کی جانب سے بل کی حمایت کی گئی۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعظم کو بااختیار ہونا چاہیے اور وزیراعظم کے پاس تقرری کے فیصلوں کا اختیار ہونا چاہیے۔ سیکریٹری نج کاری نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ یہ ایکسرسائز کابینہ کے فیصلے کے مطابق شروع ہوئی ہے اور وزارت قانون کے حکام نے بتایا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے فیصلہ کیا تھا کہ کابینہ تمام فیصلے کرے۔ رکن کمیٹی چوہدری محمود بشیر ورک نے کہا کہ وزیراعظم کابینہ کے مکمل اعتماد کے بغیر فیصلہ سازی نہیں کرسکتا اور وزیر اعظم معمولی فیصلہ کے لیے کابینہ اجلاس بلائے یہ درست نہیں لہٰذا جلدی فیصلے کرنے کے لیے وزیراعظم کو اختیار دیا جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل