Wednesday, July 15, 2026
 

سندھ ہائیکورٹ نے رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب کیس کا فیصلہ سنا دیا

 



سندھ ہائی کورٹ نے مشہور یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف درج شعائر اسلام کی توہین کے مقدمے میں سزا کے خاتمے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تفتیش جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ سندھ ہائی کورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست مسترد کیا اور آئی جی سندھ کو مقدمے کی تفتیش جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مقدمے کی تحقیقات جلد مکمل ہوں اور ملزم کے خلاف کوئی بھی ثبوت اگر تفتیشی افسر کو نہ ملے تو فوری طور پر متعلقہ عدالت کو رپورٹ دے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر تین ہفتے کے اندر اندر عمل کیا جائے۔ قبل ازیں عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رجب بٹ کے خلاف کراچی کے حیدری مارکیٹ تھانے میں مقدمہ درج ہے، ملزم کے خلاف ریاض سولنگی ایڈووکیٹ نے مقدمہ درج کرایا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل