Loading
شہر قائد کے علاقے بلدیہ میں حب ریور روڈ پر شارجہ شاپنگ سینٹر کے قریب دو ٹریلرز کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق شخص کی لاش اور دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل