Thursday, July 16, 2026
 

جنگلاتی آگ کے دھوئیں نے کینیڈا کے آسمان کا رنگ تبدیل کردیا

 



کینیڈا کے مختلف حصوں میں جاری شدید جنگلاتی آگ کے باعث اٹھنے والے گھنے دھوئیں نے کئی علاقوں میں آسمان کو نارنجی اور سرخی مائل رنگ میں تبدیل کر دیا ہے جبکہ فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق برٹش کولمبیا، البرٹا، سسکیچیوان اور مانیٹوبا سمیت کئی صوبوں میں بڑے پیمانے پر جنگلاتی آگ بھڑک رہی ہے۔ دھوئیں کے بادل سینکڑوں کلومیٹر تک پھیل گئے ہیں، جس سے نہ صرف کینیڈا بلکہ امریکا کی بعض شمالی ریاستیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ Wildfire smoke turned skies orange over Toronto and the rest of Ontario, as hundreds of wildfires continue to burn across Canada. Toronto recorded the world's worst air quality among major cities because of the haze. pic.twitter.com/ncy9tTTjoj — Al Jazeera English (@AJEnglish) July 16, 2026 ماہرین کے مطابق جب جنگلاتی آگ سے پیدا ہونے والے باریک ذرات اور دھواں فضا میں بڑی مقدار میں جمع ہو جاتے ہیں تو وہ سورج کی نیلی روشنی کو زیادہ بکھیر دیتے ہیں، جبکہ سرخ اور نارنجی شعاعیں نسبتاً زیادہ نظر آتی ہیں۔ اسی وجہ سے دن کے وقت بھی آسمان نارنجی یا سرخی مائل دکھائی دیتا ہے اور سورج مدھم نظر آتا ہے۔ صحت کے حکام نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنے، کھڑکیاں بند رکھنے، ایئر پیوریفائر استعمال کرنے اور ضرورت پڑنے پر N95 ماسک پہننے کی ہدایت کی ہے کیونکہ دھوئیں میں موجود باریک ذرات سانس، دل اور پھیپھڑوں کے مریضوں کے لیے خاص طور پر خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی، طویل خشک موسم اور شدید گرمی جنگلاتی آگ کے واقعات میں اضافے کی اہم وجوہات میں شامل ہیں، جس کے باعث حالیہ برسوں میں کینیڈا کو ریکارڈ توڑ آگ اور دھوئیں کے واقعات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل