Thursday, July 16, 2026
 

فیفا ورلڈکپ: 19 سال قبل میسی کے ہاتھوں نہانے والا بچہ فائنل میں ان کا حریف بننے کو تیار

 



لیونل میسی اور اسپین کے نوجوان اسٹار لامین یامال کی تقریباً دو دہائیوں پرانی تصاویر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ یہ تصاویر 2007 میں اس وقت لی گئی تھیں جب چھ ماہ کے لامین یامال نے خیراتی مہم کے تحت ایف سی بارسلونا کے ایک فوٹو شوٹ میں شرکت کی تھی جہاں نوجوان میسی نے انہیں پلاسٹک کے ٹب میں نہلاتے ہوئے تصاویر بنوائیں۔ Em 2007, um fotógrafo espanhol tirou uma foto que ninguém deu importância. Messi tinha 19 anos, começando no Barcelona. Yamal tinha 5 meses de vida, escolhido no sorteio de um calendário beneficente. Ninguém sabia que aquele bebê seria o outro protagonista da final da Copa… pic.twitter.com/9Y70od9mOm — Britinho edições (@andersbrito) July 16, 2026 یہ فوٹو شوٹ یونیسیف، بارسلونا کے مقامی اخبار اور ایف سی بارسلونا کی مشترکہ فلاحی مہم کا حصہ تھا۔ حیران کن طور پر اس فوٹو شوٹ کے لیے لامین یامال کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے ہوا تھا جبکہ ان کی والدہ بھی ان تصاویر میں موجود تھیں۔         View this post on Instagram                       فوٹوگرافر جان مونفورٹ کے مطابق اس وقت میسی محض 20 سال کے تھے اور کافی شرمیلے مزاج کے باعث ابتدا میں انہیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ ننھے بچے کو کس طرح گود میں اٹھایا جائے۔ فوٹوگرافر کے مطابق شوٹ کے بعد ان کے ایک دوست نے مذاق میں کہا تھا کہ ’میسی نے اس دن گویا اس بچے کو برکت دے دی تھی‘۔ اب 19 سال بعد یہی بچہ عالمی فٹبال کا ابھرتا ہوا ستارہ بن چکا ہے جبکہ میسی کو تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے جس کے باعث یہ تصاویر شائقین کے لیے مزید دلچسپی کا باعث بن گئی ہیں۔ اتوار کو فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں ارجنٹائن اور اسپین کے درمیان بڑے مقابلے میں لیونل میسی اور لامین یامال ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔ Some stories come full circle. pic.twitter.com/HcNMnxgGZF — FOX Sports (@FOXSports) July 15, 2026 اس دلچسپ منظر کو شائقین فٹبال ماضی اور مستقبل کی علامتی ملاقات قرار دے رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل