Thursday, July 16, 2026
 

سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کا کراچی کے مخلتف جدید خود کار کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

 



ترجمان کے مطابق ڈائریکٹرجنرل سیف سٹیز اتھارٹی سرفرازنواز نے کہا کہ جدید کیمرے نو-پارکنگ زونز میں کھڑی گاڑیوں کی نشاندہی اور ان کی معلومات ٹریفک پولیس کراچی کوفراہم کریں گے۔ سرفرازنواز نے کہا کہ نوپارکنگ کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی مالکان کو TRACS سسٹم کے ذریعے ای-چالان جاری کیا جائے گا، کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت، سندھ سیف سٹیز اتھارٹی نے شہر بھر میں ایک جدید ترین سرویلنس نیٹ ورک تشکیل دیا ہے۔ 1300 سے زائد جدید AI بیسڈ کیمرے، جو شہر کے مختلف مقامات پر نصب ہیں اور جدید مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے افراد، گاڑیوں اور دیگر اہم سرگرمیوں کی خودکار شناخت کی صلاحیت رکھتے ہیں، یہی وسیع نیٹ ورک ٹریفک پولیس کے TRACS سسٹم کو باقاعدہ فعال بنا رہا ہے، جس کے ذریعے ٹریفک پولیس پہلے ہی سے ان کیمروں کی مدد سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی خودکار نشاندہی کر کے، بغیر کسی اہلکار کی موجودگی کے، فیس لیس ای-چالان جاری کر رہی ہے۔سرفرازنواز ڈی جی سندھ سیف سٹیزاتھارٹی نے کہا کہ اب سندھ سیف سٹیز اتھارٹی اسی نیٹ ورک کو مزید وسعت دیتے ہوئے ایک نیا اضافہ کر رہی ہے — Smart No-Parking Cameras کی تنصیب، جو شہر کے مختلف مقامات پر نصب کی جا رہی ہیں، یہ جدید کیمرے نو-پارکنگ زونز میں کھڑی گاڑیوں کی خودکار نشاندہی کریں گے اور یہ معلومات براہِ راست ٹریفک پولیس کے TRACS سسٹم کو فراہم کریں گے، جس کی بنیاد پر ٹریفک پولیس ریئل ٹائم میں فیس لیس ای-چالان جاری کر سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کی یہ کاوش، ٹریفک پولیس کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شہر بھر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد مزید مؤثر اور دوررس بنانے میں مدد فراہم کرے گی، چالان اور پریشانی سے بچنے کے لیے، اور کراچی کو ایک اسمارٹ اور ڈسپلنڈ شہر بنانے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور گاڑی ہمیشہ مقررہ پارکنگ ایریا میں ہی کھڑی کریں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل