Thursday, July 16, 2026
 

فیفا ورلڈ کپ جیتنے سے پہلے ہی انگلینڈ کی فتح کا ٹیٹو بنوانا مداح کو مہنگا پڑ گیا

 



فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں ارجنٹینا کے ہاتھوں انگلینڈ کی شکست کے بعد ایک انگلش مداح کی منفرد پیشگوئی ناکام ہوگئی جس نے اپنی ٹیم کو پہلے ہی عالمی چیمپئن قرار دیتے ہوئے مستقل ٹیٹو بنوا لیا تھا۔ برطانیہ کے علاقے گریٹر مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ شان کیرنگٹن نے راؤنڈ آف 32 میں ڈی آر کانگو کے خلاف انگلینڈ کی فتح کے بعد اپنے جسم پر فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ  England World Cup Winner 2026 کا ٹیٹو بنوایا تھا۔ جیسے جیسے انگلینڈ ٹورنامنٹ میں آگے بڑھتا گیا، ان کی پیشگوئی درست ہوتی دکھائی دینے لگی، تاہم سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے 1-2 سے کامیابی حاصل کرکے انگلینڈ کا عالمی کپ جیتنے کا خواب چکنا چور کر دیا۔ ????| This England fan got the World Cup trophy tattooed, fully convinced England were bringing it home… only for the Three Lions to be knocked out last night. ???????????????????????????????? Football can be absolutely ruthless. ???? pic.twitter.com/LUHipmPfEX — FÚTBOL HUB (@FutbolHub_) July 16, 2026 شان کیرنگٹن نے برطانوی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ جلد بازی میں فیصلے کرنے کے عادی ہیں اور انہیں یقین تھا کہ انگلینڈ سیمی فائنل میں ارجنٹینا کو 0-3 سے شکست دے گا جبکہ فائنل میں اسپین کو 1-2 سے ہرا کر عالمی چیمپئن بن جائے گا۔ ورلڈ کپ جیتنے کی پیشگوئی غلط ثابت ہونے کے باوجود شان نے اپنے 550 پاؤنڈ مالیت کے ٹیٹو کو ہٹانے کے بجائے اس کے نیچے  Only Kidding  یعنی صرف مذاق تھا لکھوانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس یادگار غلط پیشگوئی کو مزاحیہ انداز میں محفوظ رکھا جا سکے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل