Loading
وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں بوئنگ کمپنی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جس میں پی آئی اے کے لیے 16 نئے طیاروں کی خریداری کے معاملے میں پیش رفت ہوئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے بوئنگ گلوبل کے صدر برینڈن نیلسن سے ملاقات کی، اس موقع پر پی آئی اے کی نئی مینجمنٹ کا وفد بھی ان کے ہمراہ تھا۔
ملاقات میں پی آئی اے کے لیے 16 نئے طیاروں کی خریداری کے لیے اہم پیش رفت ہوئی، پی آئی اے کے لیے 16 نئے طیاروں کی خریداری کے بہترین آپشنز پر بات چیت ہوئی اور ملاقات میں بہترین ڈیل کو جلد از جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔
محسن نقوی نے پی آئی اے کے لیے نئے طیاروں کی جلد خریداری کے لیے تعاون کی یقین دہانی پر بوئنگ گلوبل کے صدر برینڈن نیلسن کا شکریہ ادا کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے طیارہ سازی کی صنعت میں بوئنگ کمپنی کے کلیدی کردار کو سراہا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل