Loading
فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل 19 جولائی کو دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان کھیلا جائے گا، تاہم اس تاریخی مقابلے کے حوالے سے پانچ سال پرانی ایک پیشگوئی سوشل میڈیا پر ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی۔
فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں کا فیصلہ تو حال ہی میں ہوا لیکن سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جولائی 2021 میں ایک صارف نے دعویٰ کیا تھا کہ 2026 ورلڈ کپ کا فائنل ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان ہوگا۔
حیران کن طور پر اس پوسٹ میں نہ صرف دونوں فائنلسٹ ٹیموں کا ذکر کیا گیا تھا بلکہ یہ بھی پیشگوئی کی گئی تھی کہ ارجنٹینا 2 کے مقابلے میں 3 گول سے اسپین کو شکست دے کر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرے گا اور چوتھی بار عالمی چیمپئن بنے گا۔
فائنل لائن اپ سامنے آنے کے بعد اس پرانی پوسٹ کو ایک اسپورٹس ویب سائٹ نے دوبارہ شیئر کیا جس کے بعد یہ دنیا بھر میں تیزی سے وائرل ہو گئی۔
Could it happen...? ???? pic.twitter.com/1NuxOj8FST
— ESPN FC (@ESPNFC) July 14, 2026
فی الحال اس پیشگوئی کا پہلا حصہ درست ثابت ہو چکا ہے کیونکہ ارجنٹینا اور اسپین واقعی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔
تاہم یہ پیشگوئی مکمل طور پر درست ثابت ہوتی ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ 19 جولائی کو ہونے والے فائنل کے بعد ہی ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل