Thursday, July 16, 2026
 

اسلام آباد نیشنل چیس چیمپین  شپ: زمان سہیل اور فریحہ صدیق نے ٹائٹل جیت لیے

 



ہاٸیر ایجوکیشن کمیشن کے زمان سہیل اور جبکہ پنجاب کی فریحہ صدیق نے نیشنل چیس چیمپین  شپ میں مردوں اور خواتین کیٹگریز کے ٹاٸٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ چیس فیڈریشن آف پاکستان کے زیراہتمام پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ایونٹ میں ملک بھر سے 250سے زاٸد کھلاڑی مختلف کیٹگریز میں مدمقابل ہوئے اور اعلیٰ معیار کی شطرنج کا مظاہرہ کیا۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر براے پارلیمانی امورڈاکٹر طارق فضل چوہدری تھے جبکہ پارلیمانی سیکرٹری براے ثقافت اور صدر پاکستان چیس فیڈریشن سیدذیشان نقوی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔  34ویں نیشنل مینز چیس چیمپئن شپ کے فائنل راؤنڈ میں ہاٸیر ایجوکیشن کمیشن کے زمان سہیل نے 5 پوائنٹس حاصل کرکے قومی اعزاز اپنے نام کیا۔  پنجاب کے ایم زوریز شب خیز 4.5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ ایچ ای سی کے  اے آر اختر بھی 4.5 پوائنٹس کے ساتھ ٹائی بریک پر تیسرے نمبر پر رہے۔ دسویں وویمنز نیشنل چیمپین شپ میں پنجاب کی فریحہ صدیق نے شاندار اور ناقابل شکست کھیل پیش کرتے ہوئے 10.5 پوائنٹس کے ساتھ قومی ٹائٹل اپنے نام کیا۔ زینوبیہ واصف 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ جویریہ نے 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل