Thursday, July 16, 2026
 

حکومت نے شوگر ملز کی چینی ایکسپورٹ کرنے کی درخواست موخر کردی

 



وفاقی حکومت نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے چینی باہر بھیجنے کی درخواست موخر کردی۔ ذرائع کے مطابق سرپلس چینی کی برآمد سے متعلق فیصلہ آئندہ کرشنگ سیزن پر ہوگا، مارکیٹ میں قلت اور قیمتوں میں اضافے کے خدشے کے باعث یہ درخواست موخر کی گئی ہے۔ شوگر ملز نے 13 لاکھ میٹرک ٹن سرپلس چینی ہونے کا دعویٰ کیا جس سے 50 کروڑ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہونے کا امکان ہے تاہم حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مقامی ضرورت پوری کرنے کے بعد ہی چینی برآمد کی اجازت دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت بعد میں چینی درآمد کرنے کی نوبت سے بچنا چاہتی ہے، گزشتہ سال برآمد کے بعد چینی کی قیمت 180 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل