Loading
ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ ملک میں کسی بھی اسرائیلی شہری کا پتہ لگنے پر اسے فوری طور پر ملک بدر کر دیا جائے گا۔
فری ملائیشیا ٹوڈے کے مطابق ملائشین وزیر اعظم کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جنوبی ریاست جوہر میں ایک کمیونٹی کی مجرمانہ کارروائیوں میں اسرائیلی ملوث پایا گیا ہے جس کی حکام تحقیقات کررہے ہیں۔
انور ابراہیم نے کہا کہ متعلقہ ایجنسیاں الزامات کی تحقیقات کر رہی ہیں اور اگر یہ سچ ثابت ہوئے تو حکومت سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ اگر ہمیں کوئی اسرائیلی ملتا ہے تو ہم انہیں فوری طور پر ملک بدر کر دیں گے کیونکہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے۔
جوہر کی ریاستی حکومت کی جانب سے جوہر میں قائم کمیونٹی اسکول سے متعلق الزامات کی وفاقی تحقیقات کا مطالبہ کیے جانے کے بعد وزارت داخلہ نے تحقیقات کا آغاز کیا۔
امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ فاریسٹ سٹی میں بین الاقوامی برادری میں معائنہ کرنے والے تمام 266 غیر ملکیوں کے پاس امیگریشن کے درست دستاویزات پائے گئے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کو عام طور پر خصوصی منظوری کے بغیر ملائیشیا میں داخل ہونے سے روک دیا جاتا ہے کیونکہ ملک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل