Loading
ڈاکٹر آکاش قتل کیس کے ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات کیے ہیں۔
کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ گرفتارتینوں ملزمان سے ابتدائی تفتیش کےدوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ گرفتارملزمان بینکوں کے باہر رقم چھینے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں ۔
پولیس کے مطابق 13 جولائی کو کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔ واقعے میں ملوث گرفتار تینوں ملزمان اسلم عرف بابا،رام چند اورانیل سے ابتدائی تفتیش کےدوران اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں۔
تفتیشی حکام کے مطابق ڈکیت گینگ کاسرغنہ اسلم عرف بابااوردیگرکارندےقائدآباد کےرہائشی ہیں۔ واردات میں اسلم بابا اوردیگرسمیت ایک لڑکی بھی شامل تھی۔ گرفتار ملزمان اوراس کے ساتھیوں نے واردات کےبعد آپس میں رقم کا بٹوارہ کرلیاتھا۔
گرفتارملزم رام چند کےمطابق اسلم بابا سےلانڈھی جیل میں2021میں ملاقات ہوئی تھی اورملزمان کی جیل میں ہی دوستی ہوئی اورگینگ بنایا۔ گرفتارملزم رام چند نےانکشاف کیا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں بینکوں کے باہرسے 3 ڈکیتیاں کرچکے ہیں۔
تفتیشی حکام کے مطابق گرفتارملزم انیل ملیرپولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم نے چند ماہ قبل شاہ لطیف ٹاون میں ایک تاجرکولوٹا تھا۔ گرفتارملزم ساتھیوں سمیت ایک کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہواتھا۔
گرفتارملزم انیل کے 2 ساتھی شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوئے تھے اور گرفتار ملزمان سے 50 لاکھ روپے کی رقم برآمد ہوئی تھی۔ انیل اوررام چندسمیت7 رکنی گینگ رقم چھینے کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل