Wednesday, July 22, 2026
 

پنجاب پولیس کا ایک اور سپوت فرض کی راہ میں قربان

 



پنجاب پولیس کا ایک اور سپوت فرض کی راہ میں قربان ہوگیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سی سی ڈی شیخوپورہ کا کانسٹیبل ساغر فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوا۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نےشہید کانسٹیبل ساغر کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔شہید کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، فلاح و بہبود کا بھرپور خیال رکھا جائیگا۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ شہید کانسٹیبل ساغر نے خفیہ اطلاع پر ریکی کے دوران خطرناک گروہ کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل