Friday, July 24, 2026
 

کراچی ڈالمیا میں فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے کی ویڈیو منظرعام پر

 



ڈالمیا مجاہد کالونی گلی نمبر 12 میں 28 سالہ شہری عاصم خان کو فائرنگ سے قتل کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو جس میں دیکھا گیا کہ مقتول اور ملزم آپس میں بات چیت کر رہے ہیں اس دوران ملزم موٹر سائیکل پر بیٹھ کر اسلحہ نکال کر عاصم پر فائرنگ کر دیتا ہے جس کے باعث وہ زمین پر گر جاتا ہے۔ اس دوران موقع پر موجود افراد میں بھگدڑ مچ گئی اور وہ بھاگتے ہوئے بھی دکھائی دیئے، موٹر سائیکل پر کم عمر لڑکا بھی دکھائی دیتا ہے۔ فائرنگ کے بعد قاتل نے مقتول کی تلاشی لی اور کچھ نکالا، اس دوران کم عمر لڑکا موٹر سائیکل کچھ فاصلے پر لے جاتا ہے جسے ملزم پیچھے بیٹھا کر خود موٹر سائیکل چلا کر مین روڈ سے فرار ہوجاتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل