Loading
شہر کے مضافاتی علاقوں میں سسٹم داخل ہونے کے بعد بارش شروع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار، منگھوپیر، احسن آباد، گلزار ہجری سمیت شہر کے مضافاتی علاقوں میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
اس کے علاوہ ناظم آباد، نیوکراچی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، شاہراہ فیصل سمیت دیگر علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے۔
اورنگی ٹاؤن، منگھوپیر، صدر، ڈیفنس، کورنگی سمیت دیگر علاقوں میں پھوار ہوئی۔ ابر رحمت برسنے کے بعد شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مضافاتی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے تاہم سسٹم کے تحت وسطی شہر میں ہلکی بارش ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل