Loading
بلوچستان کے ضعل ہرنائی کے پہاڑی علاقے پان غر میں نامعلوم افراد نے ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور دھماکے سے اڑادیا۔
پولیس نے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو تباہ کرنے کی وجہ سے پی ٹی سی ایل ، ڈی ایس ایل انٹرنیٹ سسٹم معطل ہوگئیں، ہرنائی سنجاوی روڈ زندہ پیر کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ناکہ بندی کی گئی۔
پولیس نے کہا کہ نامعلوم مسلح افراد نے ہرنائی سنجاوی روڈ پر پولیس تھانہ کی عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے نقصان پہنچایا تاہم اس وقت پولیس تھانہ میں پولیس اہلکار موجود نہیں تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل