Wednesday, July 29, 2026
 

کراچی؛ گیس لیکج کے باعث گھر میں آگ لگنے سے خواتین سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی

 



کورنگی کراسنگ بٹھائی کالونی میں گیس لیکج کے باعث گھر میں آگ بھڑکنے سے گھر میں موجود دو خواتین سمیت4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی کراسنگ بٹھائی کالونی سیکٹر ڈی مون اسکول کے قریب مکان نمبر 336 میں گیس لیکج کے باعث آگ بھڑکنے سے گھر میں موجود 2 خواتین سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں فلاحی تنظیموں کی ایمبولنسوں کے ذریعے سول برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا۔ زمان ٹاؤن پولیس کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والوں میں 29 سالہ عارف، اس کا کزن 27 سالہ نوید اور 2 خواتین شامل ہیں جن کی عمریں 50 سے 60 سال کے درمیان ہیں۔ گھرمیں آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا تھا اور ریسکیو 1122 کے عملے نے گھر میں لگی آگ پر قابو پا لیا تھا، آگ بھڑکنے سے گھر میں موجود گھریلو سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل