Loading
پاکستان نے عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں میزبان کینیڈا کو 0-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق کینیڈا کے شہر نیاگرا ان دی لیک میں جاری عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں سیڈ 7 پاکستان نے میزبان کینیڈا کو 0-2 سے زیر کرلیا۔
پاکستان کے نعمان خان نے پہلے میچ میں کولٹن میکلافلن کو 0-3 سے مات دی اور دوسرے میچ میں عبداللہ نواز نے سخت مقابلے کے بعدکالڈر مرے کو 2-3 سے شکست دے کر پاکستان کو اگلے مرحلے میں پہنچا دیا۔
ناکام ٹیم نے تیسرے اور غیر رسمی مقابلے کے بجائے شکست تسلیم کرلی۔
کوارٹر فائنل میں پاکستان کو سخت ترین حریف ٹاپ سیڈ و دفاعی چیمپئن مصر کا سامنا درپیش ہوگا۔
گروپ کی سطح پر پاکستان نے پہلے میچ میں نائجیریا اور دوسرے میچ میں سوئٹزرلینڈ کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنائی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل